شاہ اعظم برکاتی کی موت پر تعزیتی نشست

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2021
شاہ اعظم برکاتی کی موت پر تعزیتی نشست
شاہ اعظم برکاتی کی موت پر تعزیتی نشست

 

 

سندیش تیواری /کانپور

مدرسہ جامعہ اشرفیہ کانپور میں ایک تعزیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت آل انڈیا غریب نواز کونسل کے قومی صدر مولانا محمد ہاشم اشرفی امام عیدگاہ نے کی۔

جس میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کے میڈیا انچارج شاہ اعظم برکاتی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور نعت خوانی ، قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعا خوانی کی گئی۔

مولانا اشرفی نے کہا کہ برکاتی صاحب ایک سادہ مزاج ، نرم خو اور دوست انسان تھے ، جو تقریبا 18 سالوں سے اس کونسل کے میڈیا انچارج تھے ۔کونسل کو مقبول بنانے میں ان کا بڑا حصہ تھا۔

اس موقع پرمولا طلحہ،خورشید عالم ، حافظ اختر ، آزاد اشرفی ، عماد ، حافظ مسعود رضا ، حافظ محمد ارشاد اشرفی، حافظ نیاز،محمد مشتاق وغیرہ موجود تھے۔